Baam-e-Jahan

۳۱ دنوں سے مسلسل احتجاج، مزدور رہنما کامریڈ سینگار نوناری بازیاب نہ ہوئے۔

سینگار کو لاپتہ کرنے والے اصل میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے کو سیاست کرنے کا حق نہیں، لیکن ہم اس مزدور اور عورت دشمن نظام کے خلاف سینگار کی واپسی پر زیادہ آواز بلند کریں گے؛ کامریڈ فوزیہ سینگار

سينگار هٿن سان اسڪولن ۾ بئنچون ڏيندو آهي اهو گم، ۽ جيڪي دهشتگرد ماڻهو قتل ڪندا هجن انهن کي چانهن ٿا پياريو. سینگار اسکول کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے، وہ غائب اور لوگوں کو قتل کرنے والے دہشتگردوں کو چائے پلاتے ہو؛ اسد بدھ

عمران خان نے مسنگ پرسنز کا معاملہ ختم کرنے کو کہا تھا لیکن یہ مسئلہ زیادہ بدترین صورت اختیار کر رہا ہے؛ حاجی بروہی

26 جولائی 2021

نصیرآباد: عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے مزدور سیکرٹری کامریڈ سینگار نوناری کی آزادی کیلیے مسلسل جدوجہد جاری ہے، احتجاجوں، ریلیوں اور دھرنوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا لیکن تاحال کامریڈ سینگار کا کوئی پتہ نہیں معلوم ہو سکا۔ انصاف فراہم کرنے والے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کامریڈ سینگار کو ظاہر نہیں کیا اور نہ انہیں کورٹ میں پیش کیا۔
کامریڈ سینگار کی آزادی کیلیے مسلسل 31ویں روز بھی عوامی ورکرز پارٹی نصیرآباد، ورثاء اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔

ناری جمہوری محاذ سندھ کی رہنما اور کامریڈ سینگار کی اہلیہ کامریڈ فوزیہ سینگار نے دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ سینگار کو ڈاکوؤں کی طرح غیر قانونی طریقے سے گھر سے جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کیا گیا، آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔ سینگار کے اغوا کو 31 دن ہوگئے ہیں، ہم عدالتوں میں بھی گئے لیکن افسوس ہے کہ لاپتہ کرنے والے ادارے اتنے طاقتور ہیں کہ عدالتوں سے بھی انصاف نہ مل سکا ہے، شاید وہ ہمیں یہ پیغام دینا چاہتے کہ نچلے طبقے کیلیے سیاست کرنے کا حق نہیں۔ ہم مظلوموں کے پاس احتجاج کا ہتھیار ہے وہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ہم عدالتوں اور عوام دوست فریقین کو اپیل کرتے ہیں کہ کامریڈ سینگار کی بازیابی کیلیے کردار ادا کریں

قومی عوامی تحریک کے ضلعی رہنما کامریڈ اسد بدھ نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار لوگ جواب دیں کہ ہر روز ہونے والے احتجاج کیا آپ کے کانوں اور آنکھوں تک نہیں پہنچتا۔ 31 دن گزرنے کے باوجود کامریڈ سینگار کو ظاہر نہیں کیا گیا، عوام دوست رہنماؤں کو لاپتہ کیا جاتا ہے اور دہشتگردوں کو چائے پلائے جاتی ہے، کيا ہمیں سندھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی بروہی نے کہا کہ 31 دن سے سینگار کیلیے جدوجہد جاری ہے، اگر آپ کی نظر میں سینگار مجرم تھا تو انہیں عام اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے نہ دیتے۔ سینگار نہ مجرم ہے اور نہیں دہشتگرد، انہیں لاپتہ کرنے والے بے خبر لوگ ہیں کہ ایسے عوامی رہنماؤں کو غائب کر رہیں ہیں۔
عمران خان نے مسنگ پرسنز کا معاملہ ختم کرنے کو کہا تھا لیکن یہ مسئلہ زیادہ بدترین صورت اختیار کر رہا ہے۔

ریلی اور دھرنے میں عوامی تحریک، قومی عوامی تحریک، جی یو آئی، پی پی شہید بھٹو، شہری اتحاد نصیرآباد، سچل ویلفیئر ایسوسی ایشن، رائس ملز مزدور یونین، کبوا، نمسوا، شیعہ علماء کونسل، ناری جمہوری محاذ، عوامی ورکرز پارٹی، صوفی سنگت، مسلم لیگ ن، ہندو پنچایت، گسٹا، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں