Baam-e-Jahan

چارسدہ میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی، تھانہ نذرِ آتش

چارسدہ مشتعل ہجوم

ویب ڈیسک


چارسدہ میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن علاقے میں خبر پھیلی کہ ایک شخص نے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی ہے۔ اس خبر پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔ مگر اس کے ساتھ ہی لوگوں کا مشتعل ہجوم تھانے کے گرد جمع ہوکر ملزم کو اُن کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے پولیس کے زیرِ استعمال کئی گاڑیاں اور تھانے کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرت ہوئے ہیں مگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی سڑکوں اور چوراہوں پر موجود ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے دوسرے علاقوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے تعینات کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے