رپورٹ: وسیم اکرم
ہنزہ نگر کے سیاسی و سماجی رہنماوں اور کارکنوں نے پیر کے روز ہنزہ پریس کلب کے سامنے پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں گزشتہ دنوں سری لنکا کے ایک شہری کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس گھناونے جرم کی بھر پور مذمت کیں۔
مظاہرے میں کامریڈ بابا جان اور دیگر رہنماوں نے سری لنکا کے شہری کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
مظاہرے میں عوامی ورکزز پارٹی ہنزہ اور نگر کے کارکنوں اور دیگر سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ اور مقتول کے خاندان اور سری لنکا کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مقدس آیات اور کلمات کو اپنے پوسٹرز اور جھنڈوں اور انتخابی مہم کے مواد میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔
نصاب سے نفرت آمیز مواد کو نکالا جائے، اورانتہا پسند گروہوں کی ریاستی سرپرستی بند کیا جائے۔