Baam-e-Jahan

کنول مطلوب کے جنسی زیادتی کے بعد قتل پر نکیال آزاد جمو کشمیر میں احتجاج

kanwal matloob

شاہنواز شیر


گزشتہ روز ڈڈیال کی رہائشی کم سن بچی کنول مطلوب کے اغواء، ریپ اور بہیمانہ قتل کے خلاف جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سماج بدلو تحریک نکیال کے زیر اہتمام پڑاوہ چوک میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں ملزمان اور ذمہ داران کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔

مقتول بچی اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی و اظہار تعزیت کے لئے مقتولہ کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ موم بتیاں جلا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

احتجاج کے شرکا نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملزمان کو قانونی قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج سے جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر راہنما سماج بدلو تحریک نکیال کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سماج بدلو تحریک نکیال کے راہنما کامریڈ نوید انجم عاصی ایڈووکیٹ، صدر تحصیل پریس کلب نکیال قیوم طاہر، سنئیر قانون دان، ممبر بار ایسوسی ایشن نکیال راجا رزاق خان ایڈووکیٹ، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال ملک شبیر تبسم، راہنما سماج بدلو تحریک و مسلم کانفرنس سردار علی افضل ایڈووکیٹ، محمود چوہدری ، سماج بدلو تحریک راہنما کامریڈ جواد انور، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنما حیدر علی مون ،شفیق چاچا، عنایت علی شاہ، سماج بدلو تحریک کے راہنما نعمان نذیر، ممبر بار ایسوسی ایشن سردار ظہر خان ایڈووکیٹ، مجیب عالم چوہدری، واحید انجم عاصی، کامریڈ عنایت علی شاہ، عبدالعزیز چوہدری، چوہدری امتیاز و دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاج میں صحافیوں، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور کنول مطلوب کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ کنول مطلوب کے کیس پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں نوٹس لیں۔

پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کی کنول مطلوب کے کیس پر عدم توجہی و عدم دلچسپی پر تشویشناک شدید نعرے بازی کی گی۔

جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے میں قانون ریاست باشندہ کی خلاف ورزی پر غیر ریاستی عناصر کی سرکاری عہدوں پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے عکسے بھی احتجاجاً جلا ڈالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے