ویب ڈیسک
گلگت میں اپنے بچے کو بچاتے ہوئے جھلسنے والی ماں جان بحق ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں گلگت کے محلہ خومر میں اشکومن سے تعلق رکھنے والی ایک خاندان کے گھر میں گیس لیکیج کی باعث دھماکہ ہوا تھا جس سے میاں بیوی اور ان کا ڈیڑھ سالہ بچہ شدید جھلس گئے تھے جو سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج تھے۔
ہمیسایوں کے مطابق خاتون نے اپنے ڈیڑھ سالہ بچہ کو بچانے آگ کی فکر کئے بغیر کمرے میں گھس گئی اور بچہ کو سینے سے لگاکر باہر نکلی جس کے باعث وہ زیادہ جل گئی۔ ماں کی ممتا نے ایک بچے کو نئی زندگی تو دی لیکن اس کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔ مرحومہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ جبکہ مرحومہ کا شوہر اور بچہ تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔