Baam-e-Jahan

اپر چترال: پولیس رنگروٹ برفباری اور سردی میں بھی خیموں میں رہنے پر مجبور

پولیس

فخرعالم


اپر چترال پولیس کے نو منتخب رنگروٹ برفباری اور شدید سردی میں بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کی پولیس اسٹیشن کے ساتھ موجود گاہلی کے میدان میں لگائے گئے خیموں میں شدید برف باری اور سردی میں بھی رنگوٹ نوجوان رہ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رنگروٹوں کو کئی مہینے پہلے بھرتی کیا گیا تھا مگر تاحال انہیں باقاعدہ ٹریننگ کیلئے ٹریننگ سینٹر ہنگو نہیں بھیجا گیا ہے۔ ہائی ایشیا کے رابطہ کرنے پر پولیس کے ایک جوان نے بتایا کہ وہ اس شدید سردی اور برف باری میں بھی کھلے میدان میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور اُن کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال جون میں انکی نامزدگی کے بعد اب تک انہیں باقاعدہ تربیت کیلئے ہنگو یا سوات نہیں بھیجا جا رہا۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے پولیس اسٹیشن کے خیموں میں بغیر راشن کے مقیم ہیں اور ٹریننگ کے بجائے ان سے صرف ورزش کروایا جاتا۔ انہیں کھانا بھی خود سے بنانا پڑ رہا ہے۔ پولیس لائن میں کینٹین کی سہولت موجود نہیں اور دوسری بنیادی ضروریات کی حالت بھی مخدوش ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض نوجوانوں نے بونی میں خود سے کمرے کرایے پر لے کر وہاں رہ رہے ہیں جب کہ باقی نوجوان انہی خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں