ویب ڈیسک
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو چترال کا مختصر دورہ کریں گے۔
پی پی پی لوئر چترال کے صدر فضل ربی نے بتایا کہ بلاول بھٹو گورنمنٹ ہائی اسکول چترال کے گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ بلدیاتی انتخابات کے نامزد امیدواروں سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ اسی دن واپس چلے جائیں گے۔