سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کےمطابق اسد قیصر نے 200 سے زائد افرادکوپارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں جب کہ بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر کے حلقے سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا اور بعد میں انہیں خلاف قواعد ڈیپوٹیشن پراسلام آباد بلوا لیا جب کہ طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طورپر قومی اسمبلی میں ضم کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی جانب سے 2 اپریل کو خلاف ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد قیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں اور نہ ہی اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا تھا۔ بشکریہ جیو نیوز