Baam-e-Jahan

عوامی ورکرز پارٹی موسمیاتی تبدیلی کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرے کرے گی۔

international climate change day

ویب ڈیسک


حالیہ دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کے مختلف خطوں پر خطرناک اثرات ایک بار پھر نمایاں ہوئے، جیسے کہ ہنزہ میں گلئیشر معمول سے بہت زیادہ پگھلنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں اور سندھ میں پانی کی شدید قلت اور مجموعی طور پر ملک بھر میں سخت گرمی کی لہر۔ ياد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سبھ سے زیادہ اثرات جن چار ممالک پہ پڑتے ہیں اس میں پاکستان بھی شامل ھے.
عوامی ورکرز پارٹی نے بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے دن جو کہ 15 مئی (اتوار) کو منایا جارہا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ تمام پارٹی یونٹس، جہاں جہاں ممکن ہو احتجاجی مظاہرے کریں۔
پارٹی کے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے محنت کش طبقے اور مظلوم اقوام پر اثرات کے بارے میں سرگرمیاں منعقد کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں