ویب ڈیسک
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سےایک تقریب پارٹی آفس علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرپرسن مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی بیٹیاں سینئر اینکر پرسن منیزہ جہانگیر اور بیرسٹر سلیمہ جہانگیر کے علاوہ پارٹی کے کارکن اور رہنما شریک ہوئے۔
اس موقع پر کامریڈ بابا جان، فیڈرل کمیٹی کی رکن عقیلہ بانو، فرمان بیگ، اکرام اللہ بیگ جمال،اخون بھائی، صائمہ، منیبہ, نظام، حسن آباد اور ہنزہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندے ایڈووکیٹ رحمت علی نے بھی ماحولیاتی چیلنجز اور اسکے تحفظ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔