Baam-e-Jahan

سلیم صافی پر عمران خان کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ


فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہوگی، جن میں سے تین ارکان پی ٹی آئی سے تین پی ایف یو جے اور ایک سول سوسائیٹی کا نمائندہ ہوگا کمیٹی پندرہ روز میں الزامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے


رپورٹ: کریم اللہ


پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یعنی پی ایف یو جے  نے چیرمین پی ٹی آئی عمران کی جانب سے   سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی پر کرپشن کے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے "فیکٹ فائنڈنگ” کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ایف یو جے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہوں گے۔

 جن میں پی ایف یو جے کے تین، سول سوسائیٹی سے ایک جبکہ پی ٹی آئی کے تین نمائندے شامل کئے جائیں گے۔

 اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی بننے کے بعد پندرہ روز میں عمران خان کے سلیم صافی پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

 فیکٹ فائنڈنگ کمٹی میں پی ایف یو جے کی طرف سے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصافی اور سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان  ممبر ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے تین ارکان کی نامزدگی عمران خان خود کریں گے جبکہ سول سوسائیٹی کے ایک نمائندے کا فیصلہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یعنی پی ایف یو جے  نے چیرمین پی ٹی آئی عمران کی جانب سے   سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی پر کرپشن کے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے "فیکٹ فائنڈنگ” کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی سلیم صافی کا نام لے کر ان پر کرپشن کے الزامات کے بعد پی ایف یو جے کے عہدے داروں نے تفصیلی غور کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ شعبہ صحافت کے تقدس کا تقاضہ ہے کہ ہمارے کسی صحافی ساتھی پر کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر کرپشن کا الزام عائد کرے تو انہیں اپنا الزام ثابت کرنے کا پورا موقع دینا چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

کمیٹی کے ٹی اور آر میں شامل ہے کہ  اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے  لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے تحریک انصاف اور اس کے چیرمین عمران خان سے ان الزامات کے ثبوت طلب کئے جائیں گے،

 اس کے بعد سلیم صافی کے سامنے وہ ثبوت رکھ کر انہیں صفائی کا موقع دیا جائے گا۔

 

 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہوں گے۔جن میں پی ایف یو جے کے تین، سول سوسائیٹی سے ایک جبکہ پی ٹی آئی کے تین نمائندے شامل کئے جائیں گے۔

جن میں پی ایف یو جے کے تین، سول سوسائیٹی سے ایک جبکہ پی ٹی آئی کے تین نمائندے شامل کئے جائیں گے۔

 اگر تحریک انصاف یا اس کے چیرمین عمران خان کی طرف سے سلیم صافی پر لگائے گئے الزامات درست ثابت نہ ہوئے یا وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے تو پھر الزام عائد کرنے والوں کے خلاف فیصلہ ہوگا۔

پی ایف یو جے نے اپنے بیان میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافتیوں پر بے غیر ثبوت کے الزام لگانے کے بجائے کسی بھی صحافی کے خلاف اس کمیٹی کو ثبوت فراہم کریں

 تاکہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے شعبہ صحافت کے تقدس کو بحال کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے