Baam-e-Jahan

غلام محمد مذاحمتی سیاست کا علم بردار


تحریر: محمد علی مسافر


کوئی بھی مزاحمتی عمل آسان نہیں ہوتا  لیکن طاقتور اور ظالم حکمران کے سامنے مزاحمت کرنا اور اپنا حق مانگنا مشکل ترین عمل ہے۔

 ہنزہ کی تاریخ میں چند ایسے سیا سی مزاحمت کاروں کے نام  نمایاں ہے جن میں سے جناب غلام محمد  کا نام سر فہرست ہے۔

 جنھوں نے اپنی سیاسی و سماجی جدوجہد اور بصیرت  سے ہنزہ کے عوام کو یہ راہ دکھایا کہ کوئی بھی طاقت عوام کی طاقت  سے  بالا تر نہیں ہوتی۔

 آج محترم غلام محمد ہم  میں جسمانی طور پر موجود نہیں رہے لیکن  ان کی سیاسی بصیرت آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ میں اس موقعے پر مرحوم  کو ان کی  جسارت، خدمات اور جہد مسلسل پر خراج تحسین  پیش کرتا ہوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں ۔  اور  دعا ہے کہ محروم کی روح کو  دائمی سکوں نصیب ہو اور لواحقین کو صبر جمیل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے