رپورٹ: کریم اللہ
خیبر پختونخوا صوبائی حکومت نے بروغل کے دو سکولوں کی منظوری دے دی۔
جن میں سے گورنمنٹ زنانہ سکول کشمانجہ اور گریل کی منظوری دے دی۔
فینانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان دونوں سکولوں کو باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔
یاد رہے اس سےپہلے فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے تین کمیونٹی بیسڈ سکولوں کی اپگریڈیشن کی منظوری دے چکی ہے اور امید رکھی جا رہی ہے کہ مزید تین سکولوں کو بھی بہت جلد اپگریڈ کیا جائے گا۔
اس سے قبل بروغل میں صرف ایک سرکاری پرائمری سکول چکار میں موجود تھے۔ جبکہ باقی مانندہ علاقوں میں ایک غیر سرکاری ادارے کی جانب سے سکول قائم کر کے کمیونٹی کے اشتراک سے چلائے جارہے تھے۔
جب مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں بہت سارے غیر سرکاری اداروں پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے باعث بروغل، یارخون، غزر اور ہنزہ میں قائم کردہ اسی ادارے کے سکول بند ہو گئے تھے۔
ان اداروں کی بندش کے باعث بروغل کے بچوں اور بچیوں کا تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہو کے رہ گیا تھا۔