Baam-e-Jahan

چترال کے سڑکوں کے لئے جاری فنڈ کو کسی اور منتقل کیا گیا۔ عبدالطیف


رپورٹ: کریم اللہ


موجودہ پی  ڈی ایم کی حکومت آتے ہی چترال میں نیشنل ہائی وے کے زیر اہتمام جاری سڑکوں پر کام بند ہوگیا ہے اور اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ چترال کے سڑکوں کے لئے مختص شدہ رقم وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے کہیں اور منتقل کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چترال کے سابق ضلعی صدر عبدالطیف نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں چترال بونی شندور روڈ میں کام کا آغاز ہوا تھا اور جگہ جگہ کٹائی کا عمل جاری تھا۔ مگر پی ڈی ایم حکومت آتے ہی وہ کام سست روی کا شکار ہوا اور اب مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ اگر سڑکوں پر جاری کام کے لئے فنڈ جاری نہ ہوا تو ہم ہر ایک فورم پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

تفصیلی انٹرویو کے لئے وڈیو ملاحظہ فرمائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے