Baam-e-Jahan

این ایس ایف گلگت بلتستان سندھ زون  کی نئی کابینہ تشکیل

این ایس ایف نئی کابینہ تشکیل

ہائی ایشیاء ہیرالڈ

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان سندھ زون نے سال 2023 کے لئے نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔  اظہر الدین صدر، عطیہ علی نائب صدر،دیدار علی جنرل سیکرٹری، کریم خان اور لیاقت انصاری سیکرٹری تعلیم و تربیت،غزالہ نذیر نمائندہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، آکاش علی فنانس سیکرٹری، برہان علی ہیلتھ سیکرٹری،معین الدین سیکرٹری ایونٹ مینجمنٹ،دانیال عالم سیکرٹری آرٹس اینڈ کلچر اور منہاس قیوم سیکرٹری میڈیا اینڈ انفارمیشن منتخب ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر اظہر الدین نے اس امر کا اظہار کیا کہ این ایس ایف گلگت بلتستان اپنے نظریات کی ترویج سمیت گلگت بلتستان کے طلبہ و نوجوانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خاطر ہمیشہ کی طرح خطے کی تمام حق پرست تنظیموں کے ساتھ مل کر دیار غیر میں خطے کے طلبہ کی ہمیشہ ترجمانی کرتی رہے گی۔

اجلاس میں نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کے رہنماؤں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران  نے بھی خصوصی شرکت کی تھی۔

انہوں نے طلبہ کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ گلگت بلتستان کے مفلوک الحال عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر زور دیا۔  اس دوران تنظیم میں خطے کی نوجوان خواتین کی طرف سے شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ این ایس ایف گلگت بلتستان خطے میں خواتین پر جاری پدرشاہانہ جبر کے خلاف ایک منظم آواز بن کر کھڑی ہوگی۔  اجلاس میں نیشنل ورکرز فرنٹ گلگت بلتستان سندھ زون کے رہنماؤں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران  نے بھی خصوصی شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے