رپورٹ: کریم اللہ
چترال میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا، وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر اور چترال کے نمائندوں کے درمیان درج ذیل ایکشن پلان پر اتفاق کیا گیا ہے جس کی فہرست ان کے دستخطوں کے ساتھ منسلک ہے۔
یہ ایم او یو دو صفحات پر مشتمل ہے۔
پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے دائرہ اختیار کے لئے بلنگ سسٹم بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا کہ PESCO (لوئر چترال) کے دائرہ اختیار میں ہے۔
پیڈو اپنے صارفین کے لیے PESCO کے استعمال کردہ بلنگ سافٹ ویئر کو اپنائے گا۔
پیڈو اسی ٹیرف پر بجلی کے انفرادی بل جمع کرنا شروع کر دے گا۔ جس کا اطلاق پیسکو اپنے صارفین کے لیے کر رہا ہے۔
بلنگ کی نئی پالیسی یکم فروری 2023 سے نافذ ہو جائے گی۔
پیڈو رجسٹریشن کے لیے PESCO کو درخواست دے گا۔ پیسکو نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کی قیمت کا اطلاق کرے گا۔
پیسکو صوبائی حکومت کی مشاورت سے گرڈ سٹیشن کے قیام اور PEDO کے دائرہ اختیار میں 11 KV لائن بچھانے کے لئے دو ماہ میں ترقیاتی منصوبہ تیار کرے گا۔
پیڈو اور PESCO کے درمیان وصولیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے، پاور ڈویژن ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو مطلع کرے گا جس میں پاور ڈویژن، صوبائی حکومت، PEDO، اور PESCO کی نمائندگی ہوگی۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔