Baam-e-Jahan

رویت ہلال کمیٹی کے لئے پر تعیش ڈنر کا انتظام


پشاور : کریم اللہ

پشاور، غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کی چکی میں پستی عوام کو چاند 🌙 دیکھنا کتنا مہنگا پڑتا ہے، اس کا اندازہ محکمہ اوقات خیبر پختونخوا کی جانب سے رمضان کا چاند دیکھنے والے رویت ہلال کمیٹی والوں کے لئے مجوزہ کھانے کے مینیو سے لگا سکتے ہیں۔

محکمہ اوقاف پشاور کی جانب سے روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینو کارڈ منظر عام  پر آگیا  جس کے مطابق  22 مارچ 2023 کو روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہونا ہے۔

محکمہ اوقاف نے روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران کھانوں کے لئے مختلف فرمز سے کھانے کے کوٹیشن طلب کی ہے  جس کے مطابق اجلاس میں درجنوں وی آئی پیز اور جنرل پبلک کے کھانے کا کوٹیشن طلب کیا گیا ہے۔

کوٹیشن کے مطابق ایک سو  وی آئی پیز کے لئے مینو میں چاول، دم پخ، بیف چاول،مکس سبزی،رشین سلاد،حلوہ،کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عام مہمانوں کے لئے بیف چاول، چکن کری، مکس سبزی،نان، کولڈ ڈرنکس مینیو میں شامل کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران پرتکلف چائے کا بھی اہتمام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے