ہائی ایشیاء ہیرالڈ
امریکی جریدے ٹائم نے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیا ہے۔
ٹائم میگزین نے اپنی سرورق خبر سابق پاکستانی وزیراعظم کو بنایا اور اُن کے پارٹی کے رہنماؤں نے اِس کو اہم قرار دیا تاہم رپورٹ میں عمران خان کے دورِ حکومت پر سنجیدہ نوعیت کے سوال اٹھائے گئے۔
فواد چوہدری سمیت درجنوں پارٹی رہنماؤں نے مضمون پڑھے بغیر ٹوئٹر پر عمران خان کی مدح سرائی شروع کی اور بعد میں شرمندگی اٹھانا پڑی۔
جریدے ٹائمز کے مطابق عمران خان کے دور میں کوئی وزیر خزانہ ٹک نہ پایا، بدانتظامی اور نااہلی کے سبب آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کے دور میں مذہبی شدت پسندی بڑھی،اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا گیا۔ امریکی جریدے کے مضمون میں عمران خان کو کٹھ پتلی، دہشتگردوں کا حامی، اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار اور خواتین کے لباس پر بے ہودہ باتیں کرنے والا قرار دیا گیا۔