Baam-e-Jahan

آنا پورنا کو سر کرنے والے پاکستانی مرد و خواتین


بام جہاں

نائلہ کیانی، نیپال کی اناپورنا-I (8091 میٹر) کی چوٹی پر پاؤں جمانے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

آنا پورنا کو سر کرنے والے نائلہ کیانی
آناپورنا سر کرنے والی نائلہ کیانی

مہم کے منتظم سیون سمٹ ٹریکس کے مطابق، کیانی نے یہ کارنامہ منگل کی صبح 17 اپریل  2023 کو حاصل کیا۔

ساجد سدپارہ اور شہروز کاشف اور پولنڈ کے دو کوہ پیماؤں نے بھی اس بلند ترین اور پر خطر  چوٹی کو سر کیا۔

شہروز کاشف آنا پورنا کو سر کرنے والی  کم عمر ترین کوہ پیماء ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

ساجد علی سدپارہ
ساجد سدپارہ

ساجد علی سدپارہ دو روز قبل دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی آنا پورنا کو سر کر کیا۔ وہ مشہور کوہ  پیماء محمد علی سدپارہ کے فرزند ہے۔

محمد علی سدپارہ تین سال قبل K2 کو سر کرنے کے دوران  انتقال کر گئے تھے۔

شہروز کاشف اپنے کوہ پیماء ہمراہ
شہروز کاشف اپنے ٹیم کے ہمراہ

ساجد سدپارہ اس سے قبل بھی پاکستان میں  K2 (8,611m)، Gasherbrum-I (8,080m) ، Gasherbrum-II (8,035m اور نیپال میں مناسلو (8,163m)  کو اضافی آکسیجن کے بے غیر سر کر چکے ہیں۔

ساجد دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو بے غیر آکسیجن کے سر کرنے کے مشن پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے