Baam-e-Jahan

چپورسن پاور ہاؤس میں ناکارہ پائپس کی تنصیب کے خلاف تھانہ سوست گوجال میں درخواست دائر


ہائی ایشیاء ہیرالڈ


چپورسن پاور ہاؤس میں ناقص اور ناکارہ پائیس لگانے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی  کی جانب سابقہ امیدوار گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی آصف سخی نے سوست تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار  کیا گیا کہ چپورسن پاور ہاؤس میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کمپنی کو تعمیراتی کام کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اس نے ششپر گلیشئر کے پھٹنے کے نتیجے میں تباہ شدہ حسن آباد پاور ہاؤس کے ناکارہ اور متاثرہ پائپش کو چپورسن پاور ہاؤس میں نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور مذکورہ مقام پر منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ناکارہ پائپس کی تصاویر اور خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے متعلقہ کمپنی کا یہ اقدام علاقے کے عوام کے ساتھ دشمنی اور جعل سازی کے مزرے میں آتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس حوالے سے علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے اور نقص امن کا خطرہ ہے۔ علاقے کے نقص امن اور کشیدہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں