رپورٹ: کریم اللہ
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں منعقدہ سالانہ جشن شندور امسال بھی 7 جولائی سے شروع ہوا اور اس کا فائنل میچ چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کل 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچز کی صورت حال کچھ یوں ہے۔
شندور پولو فیسٹیول میں گزشتہ روز سب ڈویژن مستوج اور یسین کی پولو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا کاٹنے دار مقابلے کے بعد سب ڈویژن مستوچ کی ٹیم نے یسین کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے ہرا کر ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔
اسی طرح چترال بی اور گلگت بی کے درمیان کانٹا دار مقابلے کے بعد گلگت بی نے 5 گول سے چترال بی کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
گلگت سی اور چترال سی کے درمیان مقابلے میں گلگت سی نے سات گول کئے جبکہ چترال سی نے چار گول کر لیا۔
شندر میں جاری ایک اور میچ میں
گلگت ڈی کو چترال ڈی نے شکست دے دی۔
گلگت ڈی 4 گول کیا جبکہ ان کے مقابلے میں چترال ڈی نے 5 گول کرکے مقابلہ جیت لیا۔
یاد رہے کہ جشن شندور کے پہلے روز غیذور اور ڑاسپور کے ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا تھا مگر اس مرتبہ تحصیل پھنڈر ( غیذور خاص اور پھنڈر ) کی ٹیموں نے اس جشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر متعلقہ کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کرنے پر میچ کا بائیکاٹ کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنے نوٹیفیکیشن کردہ ٹیموں کو کھیلانے میں ناکام رہے جبکہ پہلے روز ڑاسپور اور ہرچن کی ٹیموں نے آپس میں کھیل کر شندور ٹورنامنٹ 2023 کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شندور کا دورہ کرکے اس فیسٹول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
فیسٹول کا فائنل میچ 9 جولائی کو گلگت اے اور چترال اے پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔