Baam-e-Jahan

متاثرین کی بحالی کے لئے جاری کردہ امدادی رقم میں اقراباپروری ناقابل قبول ہے۔ انور خان


برفباری سے متاثرہ افراد کے لئے بحالی گرانٹ کی تقسیم میں اقرباء پروری کے خلاف کل بونی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، چئیرمین بونی انور ولی

چئیرمین بونی حلقہ-2 انور ولی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے حالیہ برف باری میں متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے لئے فنڈ ریلیز کیا گیا تھا جسے اپر چترال میں میرٹ کو پامال کرکے قریبی رشتہ داروں اور بااثر لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔

انور ولی کا کہنا ہے کہ بحالی فنڈ میں سات سات لاکھ روپے ایسے لوگوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جن کا موجودہ برف باری میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کا حق پامال کرنے کے خلاف کل بونی چوک میں صبح 11 بجے بھرپور  احتجاج کیا جائے گا جس میں بونی کے عوام سے شرکت کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے