Baam-e-Jahan

‘چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ’بائیک ریلی چترال سے گوادر کی جانب روانہ


چترال (کریم اللہ) "چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ” نام سے بائیک ریلی اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی سے گوادر کی جانب روانہ ہوگئی۔ جس کا اہتمام چترال بائیکر کلب اور چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس ریلی کا مقصد بیرونی خطوں میں چترال کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ، سیاحت کا فروع اور ماحولیاتی آلودگی کے تباہ کاریوں سے چترال کو بچانے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس کی قیادت چترال بائیکر کلب کے صدر اکرم اللہ اور چیرمین چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی رحمت علی جوہر دوست کررہےہیں۔ ریلی کے آغاز میں چیرمین چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کو 27 فیصد پانی چترال سے جارہا ہے مگر چترال ماحولیاتی تغیرات سے بری طرح متاثر ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں اس کے انتہائی تباہ کن اثرات چترال اور پاکستان کے دوسرے حصوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ریلی کے ذریعے بیرونی دنیا کو امن ، محبت اور بھائی چارگی و ماحول دوستی کا پیغام دے رہے ہیں۔

یاد رہے یہ بائیک ریلی بونی سے شروع ہوکر مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے گوادر میں اختتام پریز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے