Baam-e-Jahan

مکس مارشل آرٹس پلئیر انیتاکریم کاہنزہ میں پرتپاک استقبال

گلگت (علی احمد جان ) ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم کا گزشتہ دنوں ان کے آبائی گاؤں ہنزہ مین پرتپاک استقبال کیا گیا. سنگاپور سے مکس مارشل آرٹس چیمپئین شپ جیتنے کے بعد جب وہ وہ ہنزہ پہنچیں تو لوگوں نے والہانہ استقبال کیا. ہنزہ پہنچنے پر علاقہ مکینوں نے جلوس کی شکل میں انھیں خوش آمدید کہا اور صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ۔ انیتا کریم جب ہنزہ کے حدود میں داخل ہوئیں تو عوام کی ایک کثیر تعداد ان کا استقبال کرنے کے لیے پہنچ گئے جس میں مرد، خواتین، بچے، بزرگ اور ہر عمر کے افراد شامل تھے۔ اس موقع پر ہنزہ میں جگہ جگہ سڑک کے اطراف خواتین،بچے،مرد اور بزرگ پھولوں کے ہار لئے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔
لوکل بینڈ کے ساتھ اسماعیلی پائپ بینڈ نے استقبالیہ پروگرام میں حصہ لے کر استقبالیہ پروگرام شامل تھے.
واضع رہے کہ گزشتہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے مکس مارشل آرٹس چیمپئین شپ میں انیتا نے نہ صرف مقابلہ جیتا تھا بلکہ بین القوامی سطع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اولین خاتون مکس مارشل آرٹس پلئیر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے