Baam-e-Jahan

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی آوارہ کتوں کی آماجگاہ، لوگ صبح عبادت کےلئے جانے سے قاصر

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی آوارہ کتوں کی آماجگاہ، لوگ صبح عبادت کےلئے جانے سے قاصر
کریم اللہ
اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں آوارہ کتوں کی راج ہیں، جس کے باعث یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کروئی جنالی کے احاطے میں آوارہ کتوں نے دن کے وقت ایک آدمی کے مویشی خانے میں جاکر دو بھیڑ کھا کے وہاں سے رفو چکر ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس علاقے میں سو سے زائد آوارہ کتے موجود ہے جن میں سے بعض دن کے وقت بھی حملہ آور ہورہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ صبح کے وقت عبادت خانوں کے لئے جانا محال ہوگیا ہے ۔ اس دوران متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ یہاں کے مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ان کتوں کے کاٹنے سے یہاں پیچیدہ مسائل اور بیماریاں جنم لے سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے