گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے معروف فنکار غفور چلاسی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیے. غفورچلاسی کا شمار گلگت بلتستان کے صف اول کے فنکاروں میں ہے. اپنی منفرد آواز و انداز کی وجہ سے مرحوم جس محفل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے اس محفل کو لوٹتے تھے. غفور چلاسی گزشتہ کئی سالوں سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے. عبدالغفورچلاسی آج بروز ہفتہ دن 4 بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد از نماز ظہر تبلغی مرکز کنوداس گلگت میں ادا کی جائے گی۔