وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما باصلاحیت اور باہمت ہیں۔ کے ٹو سر کرنے والے مقامی کوہ پیماؤں نے ملک کا مثبت تشخیص اجاگر کیا۔ شہروز کاشف اور ساجد سدپارہ نوجوانوں کیلئے رول ماڈل بن چکے ہیں۔
ہوشے گاوں کے نوجوان کوہ پیما مبارکباد کے مستحق ہیں۔ صوبائی حکومت کوہ پیمائی کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرئے گی۔دنیا بھر کے مہم جوؤں کیلئے ہمارا خطہ جنت ہے۔ رواں سال براڈ پیک سے غیر ملکی کوہ پیماوں نے پیرا گلائیڈنگ کی۔ گشہ بروم ٹو اور دیران پیک سے سکینگ کے زریعے نیچے اتر کے ورلڈ ریکا بنایا گیا۔ مہم جوئی کی صنعت کو مربوط پلاننگ کے ذریعے فروغ دیں گے۔ وشے پاکستانی کوہ پیماؤں کی کامیاب سمٹ سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔ مقامی کوہ پیماؤں کی بڑے پیمانے پر کامیاب سمٹ سے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مقامی کوہ پیماؤں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گےگزشتہ ماہ ملاقات میں وزیراعلی خالد خورشید نے ہوشے کوہ پیماؤں کو مملکت خداداد پاکستان کا جھنڈا K2 پر لہرانے کیلئے دیا تھا۔ وہی جھنڈا ہوشے کوہ پیماوں نے K2 پر لہرایا اور وزیراعلی کو خصوصی آڈیو پیغام بھیجا۔ ہوشے پاکستانی کوہ پیماؤں نے سمٹ میں تعاون پر وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔