گُل حماد فاروقی
عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حفیظ اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال نے سِنگور لنک روڈ کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے کام کے معیار کے انسپکشن کے لئے ڈی سی آفس سے سی ڈی ایل ڈی کی تکنیکی ماہرین/ انجنئیرز کی ٹیم بھیج دی۔ ٹیم نے سڑک پر کام میں درجہ ذیل نقائص کی نشاندہی کی،
کارپٹ لیئر جگہ جگہ تجاوزات یا غیریکساں روڈ چوڑائی کی وجہ سےمطلوبہ 18فٹ سے کم ہے۔
سب بیس، بیس اور وئیرنگ کورس یعنی روڑے اورکارپٹ تہہ کی مناسب کمپیکشن نہیں کی گئی ہے۔
کارپٹ تہہ صرف 2 انچ ہے۔
کارپٹنگ تہہ ہموار نہیں ہے۔
نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہیں ہے۔
معائنے میں نقائص کی نشاہدہی کے بعد سڑک پر کام کرنے والی ایجنسی، پاک پی ڈبلیو پی کے چترال کے لئے ذمہ داران کو اسلام آباد سے فوراً بلایا گیا ہے۔ انسپکشن رپورٹ متعلقہ محکمہ/ ڈویژن اور مانیٹرنگ اداروں کےذمہ داران کیساتھ بھی شئیر کی جارہی ہے۔