نیوز ڈیسک
تحریکِ لبیک یا رسول اللہ (ٹی ایل پی) کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریکِ لبیک کا نام رواں سال 15 اپریل کو ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کی سفارش پر وزارتِ داخلہ نے انسداِد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فرسٹ شیڈول میں ڈال کر کالعدم قرار دے دیا تھا۔
حالیہ دھرنے کے بعد حکومت اور تحریکِ لبیک کے مابین طے پانے والے مذاکرات کے بعد پنجاب کے صوبائی کابینہ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے مذکورہ تنظیم کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تنظیم کے کئی کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات بھی جارے کیے ہیں۔
تاہم کچھ سماجی حلقوں کی طرف سے حکومت اور تحریکِ لبیک تنظیم کے بیچ معاہدے اور اسے انسدادِ دہشگردی کے فرسٹ شیڈول سے نکالے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔