Baam-e-Jahan

بلتستان: ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو آرمی پائلیٹ شہید

Helicopter-Crash

بام جہاں رپورٹ


اسکردو: 

بلتستان کے ضلع گانچھے کے چھوربٹ علاقہ میں پیر کے روز ایک آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلیٹ آفیسرز شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے میجر عرفان علی برچہ اور ان کے ساتھی پائلیٹ میجر راجہ ذیشان جہانزیب آج اپنے عملے کے ایک رکن کے ساتھ روٹین کی ایک ہیلی کاپٹر پرواز میں سیاچین کے محاذ پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور زمین پر آ گرا۔

اِس حادثے میں دونوں پائلٹ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے ۔


 
میجرعرفان برچہ کا تعلق حسن آباد ہنزہ سے ہے ان کے خاندان نومل میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ گلگت بلتستان کے نامور ادیب اور محقق شیر باز علی برچہ کے اکلوتے صاحبزادے ہیں۔

میجر راجہ ذیشان جہانزیب کا تعلق ضلع چکوال کی یونین کونسل ڈنڈوت سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں