Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اور میڈیو ٹیک کا دیامر کے نوجوانوں کے لیے "ڈیجیٹل ڈیامر” کے نام سے ڈیجیٹل مہارت کا تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

DIAMER IT

ویب ڈیسک


گلگت(سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اور میڈیوٹیک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ جی ایم جی بی آر ایس پی اشفاق احمد اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد حسین نے ایم او یو پر دستخط کردیے دونوں اداروں نے دیامر کے نوجوانوں کے لیے "ڈیجیٹل ڈیامر” کے نام سے ڈیجیٹل مہارت کا تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اور”میڈیو ٹیک” نے ضلع دیامر میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ضلع دیامر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے کہا کہ جی بی آر ایس پی ہمیشہ ان آئیڈیا کو سپورٹ کرتی ہے جو معاشی اور سماجی ترقی کے ضامن ہیں۔ نوجوانوں کو جدید دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی سے پورا پورا استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈیوٹیک ارشد حسین نے کہا کہ دیامر میں کسی بھی سرکاری محکمے کی طرف سے شروع کیا جانے والا یہ پہلا ڈیجیٹل مہارت کا تربیتی پروگرام ہے۔جی بی آر ایس پی کے تعاؤن سے ضلع دیامر کے نوجوانوں کو جدید ذرائع ابلاغ اور تکنیکی مہارتوں پر تربیت دینے کیلئے مشترکہ کام کریں گے تاکہ وہ خود کو جدید چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کر سکیں اور جاب مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔اس دو ماہ کے تربیتی پروگرام میں، نوجوانوں کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ، میڈیا پروڈکشن، ویب ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ کی بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے