Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود خواتین کی کارکردگی

شیرین کریم


گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود خواتین کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ایک طرف چپ کا روزہ رکھنے میں جہاں ریکارڈ قائم کیا ہے دوسری طرف بے مقصد توجہ دلاؤ نوٹس ،بل ، پیش کرنے میں ریکارڈ قائم کرنے میں لگی ہیں گلگت بلتستان کی خواتین بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں ان کو کبھی اسکی طرف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی زحمت پیش نہیں آئی مگر آج خواتین کے لیے ورک پلیس میں واش روم اور الگ ویٹنگ روم کی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کی ۔
آپ اپنی جگہ میں صحیح ہونگی کیا پتہ یہ خواتین کے لیے آپ کی نظر میں سب سے بڑا مسلہ ہوگا۔
میرے خیال سے گلگت بلتستان کی خواتین کئی مسائل سے دوچار ہیں جن پر توجہ دلانے کی ضرورت ہے میں آپ کو توجہ دلاتی ہوں کہ گلگت بلتستان کی خواتین ورک پلیس پر حراسمٹ کا شکار ہیں اسکے لئے آپ کام کریں میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہر گھر میں تعلیم یافتہ خواتین ہیں جو بے روزگار ہیں انکو روزگار کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ہنر مند نہیں ،اسکی طرف توجہ دلانا چاہتی ہوں میں آپ کو اس طرف بھی توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں ،خواتین کی کم عمری میں شادیاں ہوتی ہیں اور خواتین کی بغیر پسند کی زبردستی شادیاں ہوتی ہیں ۔
میں آپ کی توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ خواتین ہر روز خودکشیاں کرتی ہیں اسکی وجوہات کیا ہیں وہ جاننے کی کوشش کیجیے ۔خواتین کو مار کر خودکشی کا نام دیا جاتا ہے جن کو انصاف نہیں ملتا میں آپ کی توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات میسر نہیں جہاں انکو روزانہ حراساں کیا جاتا ہے انکے لئے آپ کام کریں ۔میں آپ کی توجہ اس بات پر بھی دلانا چاہتی ہوں کہ گلگت بلتستان میں مجبور خواتین کیلئے کوئی شلٹر ہوم نہیں جو پولیس اسٹیشن میں پناہ لیتی ہیں انکے لئے کچھ کریں ۔اور کئی خواتین انصاف کی طلب میں کورٹ کے چکر کاٹتی ہیں ۔میں یہ بھی آپ کو بتانا چاہتی ہوں کی بیوہ خواتین کا کوئی سہارا نہیں انکا ایک ایک دن کس کرب میں گزرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالے اس سوچ میں اپنے بچوں کے لئے راتوں کو نہیں سوتی کہ وہ کسطرح انہیں پالے۔روزگار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتیں ہیں وہ آپ کو کیوں نظر نہیں آتا ۔
اگر آپ کی توجہ اس طرف نہیں آرہی کہ خواتین کن کن مسائل سے دوچار ہیں اور کسطرح زندگی بسر کررہی تو میں آپ کی توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ کم عمر بچوں کو حراساں کیا جارہا اور کم عمر بچیاں تعلیم حاصل کرنے کے ٹائم بھیگ مانگتی پھر رہی اور کام کام کررہی ہیں ۔اگر آپ کو خواتین کے مسائل نظر نہیں آتے آپ خواتین کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو میں آپ کو توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کرسی عہدہ بھی چند دنوں کا ہے اور سب ختم ہوجائے گا جیسے پہلے اسمبلی میں موجود خواتین کا نام و نشان باقی نہیں رہا اور نام ونشان مٹ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے