Baam-e-Jahan

یوگنڈہ میں قتل ہونے والے ہنزہ کے میر غازی کو انصاف دیا جائے

mir ghazi hunza

ویب ڈیسک


میر غازی جن کا تعلق ہنزہ گلگت بلتستان سے ہے کو ایک افریقی ملک یوگنڈہ میں بیدردی سے قتل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق میر غازی گزشتہ چند سالوں سے روزگار کے سلسلے میں افریقی ملک یوگنڈہ میں مقیم تھے اور اپنے خاندان جو کراچی میں مقیم ہے کے اخراجات برداشت کرتے تھے۔ چند روز قبل وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنے ایک آرڈر کی ڈیلیوری کے لیے کسی مضافاتی علاقے میں گئے اور واپس نہ لوٹ سکے۔ کام ختم ہونے کے بعد لوٹنے میں کافی دیر ہوئی تھی لہٰذا انہوں نے ایک ہوٹل میں کمرہ لیا اور رات وہی گزارنے کا بندوبست کیا۔ رات گئے کسی وقت ان کے کمرے میں مقامی ڈاکو گھس آئے اور میر کے ہاتھ پیر باندھ کے ان پہ تشدد کیا اور بے رحمی سے قتل کر دیا۔ میر کے پاس کمپنی کا کیش اود ذاتی نقدی بھی موجود تھا جو کہ ڈاکو چرا کے لے گئے. ساتھ ہی ساتھ میر کا پاسپورٹ اور موبائل فون بھی لے گئے۔
پاکستانی میڈیا، پاکستانی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل ہے کہ اس کی شفاف تحقیقات کا متعلقہ ملک کی سرکار سے مطالبہ کیا جائے اور اس بے رحمانہ قتل کا حکومتی سطح پہ فوری نوٹس لیا جائے۔ تمام تر سوشل میڈیا کی دوستوں سے گزارش ہے

#JusticeforMir

کے ہیش ٹیگ کا کثرت سے استعمال کریں تاکہ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے زریعے کسی معصوم کو انصاف دلالنے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں