Baam-e-Jahan

مستوج کے چھ دیہات ایک مہنے سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں


رپورٹ: کریم اللہ

چترال: چترال بالا ضلع کے نصف درجن سے زیادہ دہی کونسل غزشتہ ایک مہنے سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ان دہاتوں کو بجلی کی سپلائی ۱۵ اگست کو اس وقت منقطع ہوئی جب میراگرام نمبر کے نالے میں تباہ کن سیلاب آنے کی وجہ سے ریشن بجلی گھر کے مین ٹرانسمیشن لائین کے کئی پول سیلاب برد ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی تحصیل مستوج کےبالائی علاقوں کے لئے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

گلیشئیر میں بننے والے جھیل پھٹنے کی وجہ سے میراگرام گول میں دو ہفتوں سے زائد عرصے تک مسلسل سیلاب آنے کی وجہ سے آوی سے لے کر میراگرام گول تک کئی کلومیٹر کا علاقہ سیلاب اور دریا برد ہوگئے جس کے نتیجے میں اس علاقے سے گزرنے والی بجلی کے درجن بھر کھمبے بھی سیلاب کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔

اب حالت یہ ہے کہ ولیج کونسلز آوی، پرواک، سنوغور، مستوج، پرکوسپ اور کھوژ یعنی چھ ویلج کونسلوں میں گزشتہ تین ہفتوں سے بجلی نہیں ہے، جس سے ان علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کے رہ گئی ہے اور لوگ اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہے۔ سماجی کارکن عید علی جو گزشتہ کئی سالوں سے مقامی سیاست اور سماجی خدمات میں سرگرم عمل رہے ہیں، نے بتایا کہ ان چھ ولیج کونسلوں کے لوگ گزشتہ تین ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

اس سلسلے میں پیڈو کے متعلقہ حکام نے علاقے کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لے کر دوبارہ کھمبے لگانے کے لئے سروے کیا ہے مگر تاحال  اس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی۔

عید علی نے پیڈو کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  آوی سے آگے روروم میں پول لگا کے خشکی کے راستے میں سے ٹرانزمیشن لائی بچھائی جائے تاکہ موسم سرما میں تسلسل کے ساتھ بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم ہوسکے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیڈو حکام علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کھمبوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ علاقے کے لوگ کھمبوں کی تنصیب میں ادارے کی ہر قسم کی مدد کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، مشیر برائے وزیر اعلی وزیر زادہ اور تحصیل ناظم مستوج سردار حکیم سے  بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ مستوج اپر کے چھ ویلج کونسلوں کے لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں