پاکستان اپ ڈیٹ کراچی : کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، گینگ وار غفارزکری گروپ کا اہم کمانڈر امجد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار غفاری زکری کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق گرفتار کمانڈرامجد قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہے۔