پاکستان اپ ڈیٹ اسلام آباد : متعلقہ حکام کے مطابق آر ایل این جی ٹرمینل کی سالانہ مرمت کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے پنجاب پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ سوئی نادرن نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 28 دسمبر سے 10 جنوری تک سی این جی کی فراہمی بند رہے گی۔
