پریس ریلیز
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز ریگو لرایزیشن کے حوالے سے سیکریٹری صحت کے ساتھ کل کی میٹنگ کو مایوس کن قرار دیا.
ایسو سی ایشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ محکمہ صحت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز ریگولراٸزیشن کے عمل کو ایک بار پھر روایتی سرخ فیتے کی نذر کر دی ہے.
مزید براں گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کی خستہ حالی سے محکمہ صحت کی کارکردگی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
آنھوں نےریگولراٸزیشن کےعمل میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو صفر قرار دیا۔
ریگولرازیشن بل ڈرافٹ سے لے کر گیزٹ نوٹیفیکیشن تک کے سارے مراحل واٸ ڈی اے نے کرواۓ۔
محکمہ صحت اب بھی خواب خرگوش کی نیند سو رہا ہے۔بل پر گورنر کے دستخط کے بعد دو مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک سمری تک نہی بنائی گٸ ہے۔ محکمہ صحت کے غیر زمہ دارانہ رویۓ کی وجہ سے کنٹریکٹ ڈاکٹرز میں شدید تشویش پاٸ جاتی ہے۔
سیکریٹری صحت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لے کر ریگولرازیشن کے عمل کی تکمیل کوجلد یقینی بناۓ ، بصورت دیگر واٸ ڈی اے احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت پر ہوگی۔
ہم مریضوں کے وسیع تر مفاد میں احتجاج نہیں کرنا چاہ رہے لیکن مجبوراً احتجاج کرنا پڑا تو اس بار ہم کسی بھی حدتک جاٸینگے اور تاریخی احتجاج ہوگا۔