Baam-e-Jahan

پھسو کی ٹیم آل گوجال گریڈ اے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح

رپورٹ: آصف سخی
بیورچیف گوجال

گوجال (ہنزہ): پھسو کی ٹیم نے آل گوجال گریڈ اے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپیئن شیپ جیت کرٹرافی اپنے نام کر لیا-رنراپ کا شیلڈ غلکین کی ٹیم کو ملا.
۔گزشتہ 10دنوں سے پھسو کرکٹ سٹیڈیم میں گوجال بھر سے کل 20 ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا. لیکن فائنل میں میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔
اتوار کے روز کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ہنزہ بھرسےکرکٹ کے شایقین سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کیں۔

Team Passu pose for a photograph with the elders and guests.–Asif Sakhi

غلکین کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. اور 19.4 اوورزمیں 111 رنز کا ہدف دے کر آئوٹ ہوگیا. پھسوٹیم کے بولرجعفراللہ کی سپن پولنگ نےغلکین کے بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا اورانہں 111 رنزپرآوٹ کرکے پولین کی راہ دکھائی- پھسو کی ٹیم نے 112 رنز کے ہدف کو18.2 اورز اور5 وکٹس کے نقصان پر پورا کیا.
ٹورنامنٹ کے بہترین بلے بازغلکین کے محمد یوسف اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولرپھسو کے جعفر اللہ خان کو قرار دیا گیا.

Team Ghulkin, Runner-up of Al Gojal Grade A T-20 Cricket Tournament at Passu. Photo: Asif Sakhi

فائنل میچ کے "مین آف دی میچ” پھسو کے میانداد کریم کو قراردیا گیا اورانہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پھسو یوتھ اینڈ سپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین علی حسن نے کہا کہ پھسو کرکٹ کلب 11سالوں کے مسلسل جدوجہد کے بعد زندہ ہوچکا ہے اور اس بارآل گوجال چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے. آنھوں نے تمام کھلاڑیوں کو شاندار کھل کا مظاہرہ کرنے پرسراہا اور امید کی کہ وہ اچھے روایات کو برقرار رکھین گے اور کھیل کود کے ساتھ سماجی اورسیاسی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے.

ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں صدر تحصیل سپورٹس ایسوسی ایشن برائے گوجال ہنزہ حمایت شاہ نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ سے پانچ بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ضلع ہنزہ گوجال کی ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے