Baam-e-Jahan

اسیران ہنزہ کی رہایئ کے لئےاسلام آباد میں اقوامی متحدہ کے دفتر کےسامنے دھرنا دیا جائیگا

اسیران کے رشتہ داروں کا پریس کانفرنس میں اعلان

رپورٹ: عنایت ابدالی

گلگت: اسیران ہنزہ کے خاندان کے اراکین نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسیران کو رہا نہں کیا گیا تو وہ محرم کے بعد اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے –
انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا کی وہ انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافی برداری، سیاسی و سماجی کارکنوں اورتنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ضمیر کے قیدیوں کو رہا کرنے میں اپنا کردارادا کریں۔
اس موقع پراسیران رہائی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی جبراور ظلم کی مذمت کیں اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ انھوں نے حکومت پاکستان و ریاستی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو بین الاقومی سطح پر موثرطریقے سے اجاگرکریں –
ہم حکومت پاکستان کی توجہ گلگت بلتستان کی طرف بھی دلانا چاہتے ہیں جہاں پرگزشتہ آٹھ سالوں سے ہنزہ کے 14بے گناہ سیاسی قیدی پابند سلاسل ہیں یہ وقت ہے کہ پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دیں اوران تمام سیاسی اسیران کو جلدازجلد رہا کرے۔
آنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کا شکریہ ادا کیا ہیں کہ انہوں نے اس سیاسی کیس کو ابھی تک زندہ رکھا ہوا ہے، اورامید ظاہر کیں کہ وہ اس کیس کو زندہ رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں