زخمی کشمیری مارخور 672

چترال: سیاح نے فائرنگ کر کے مارخور کو زخمی کردیا


رپورٹ: فخر عالم


چترال پاییٗن میں موجود ششا توشی کنزرویشن سنٹر میں سیاح نے فائرنگ کرکے مارخور کو زخمی کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دوسرے ضلع سے چترال آئے سیاح نے پیر کے روز پانی پینے کیلئے پہاڑ سے اترے نایاب کشمیری مارخور پر گاڑی سے فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں مارخور زخمی حالت میں دریا میں گر گیا جسے بعدازاں محکمہِ وایٗلڈ لایٗف چترال کے اہلکاروں نے بچایا اور ویٹرینری سینٹر منتقل کیا۔

مارخور پر فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مقامی آبادی کی طرف سے پُر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مارخور کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سیاحت کی وجہ سے ماحول اور جنگلی حیات پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کوشش کریں
سیاح کی فایٗرنگ سے زخمی ہونے والا مارخور دریا میں گرا ہوا ہے جسے بعد میں وایٗلڈ لایٗف ڈپارتمینٹ کے ملازمین نے بچیا۔ فوٹو فخر علام

محکمہ جنگلی حیات چترال کے ڈی ایف او کے مطابق مارخور شدید زخمی حالت میں ہے۔

چترال پاییٗن ضلع کی پولیس نے مفرور سیاح کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

https://baam-e-jahan.com/?p=8440 اسے بھی پڑھیں۔

کشمیری مارخور ایک نایاب جنگلی جانور ہے جو پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور انڈیا کے پہاڑوں میں پایا جاتا ہے۔

چترال گرم چشمہ روڈ پر کنزرویشن سینٹر میں موجود مارخور شام کے وقت دریا سے پانی پینے نیچے اترتے ہیں جن کے نظارے کیلئے سیاح بھی آتے ہیں۔ مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ سے مقامی کمیونٹی کو معاشی فائدہ پہنچتا ہے۔

مارخور پر فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مقامی آبادی کی طرف سے پُر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مارخور کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سیاحت کی وجہ سے ماحول اور جنگلی حیات پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کوشش کریں۔


فخر عالم اسلام آباد کے ایک یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ کے طالب علم ہیں اور ہایٗ ایشیاء میڈیا گروپ کے ادارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں