گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج نے سوات میں جاری ڈویژنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
کریم اللہ
سوات میں ڈویژنل لیول کے انٹر سکول ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج کی ٹیم نے فٹبال کا فائنل اپنے نام کر لیا ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ انٹر سکول ٹورنامنٹ میں اپر چترال سے فٹبال کا فائنل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج جیت کر ڈویژنل لیول کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
ڈویژنل لیول میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج کا مقابلہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بونیر کے ساتھ تھا جس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج نے بونیر کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔
یوں ضلع اپر چترال پہلی بار ڈویژنل لیول میں چیمپین بن گئے۔ اس سے پہلے پچھلے سال بھی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج ڈویژنل چیمپین بن گئے تھے۔ اس موقع پر ایک ڈی او اسپورٹس ذوالفقار علی شاہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپر چترال کو ڈویژنل چیمپین بننے پر سب کو مبارک بادی کا پیغام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مستوج کی کامیابی میں کوچ سعید انور، ٹیم منیجرفیض اکبر، استاد محمد ظہیر وغیرہ کی محنت اور اسٹوڈنٹس کی کاوشوں کا بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے اس موقع پر پرنسپل جی ایچ ایس ایس مستوج کے پرنسپل مظہر حسین شاہ کو بھی مبارک باد دی۔ اس کے علاؤہ انہوں نے پرنسپل صاحب الرحمٰن اور ڈی ای او محمود غزنوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ساتھ انسپکٹر مبارک اور چترال پولیس کا شکریہ ادا کیا۔